کوالالمپور۔ 17 نومبر (اے پی پی) مجیب زدران کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت افغانستان نے نیپال کو شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، افغانستانی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں (کل) اتوار کو پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا، افغانستانی ٹیم نے 104 رنز کا آسان ہدف 21 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر …
افغانستان نیپال کو ہرا کر یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا،
مزید خبریں
کوالالمپور۔ 17 نومبر (اے پی پی) مجیب زدران کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت افغانستان نے نیپال کو شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، افغانستانی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں (کل) اتوار کو پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا، افغانستانی ٹیم نے 104 رنز کا آسان ہدف 21 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رحمان گل نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، افغانستان کے مجیب نے 28 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








