ابوظہبی۔20مارچ (اے پی پی):افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 47 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ زمبابوے کی ٹیم 184 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ افغانستان کے نجیب اللہ زدران کو 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے …
افغانستان نے زمبابوے کو تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

مزید خبریں
ابوظہبی۔20مارچ (اے پی پی):افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 47 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ زمبابوے کی ٹیم 184 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ افغانستان کے نجیب اللہ زدران کو 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور درست ثابت ہوا۔
نجیب اللہ زدران کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، زدران نے 35 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں عثمان غنی 39 ، اصغر افغان 24 ، کریم جنت 21 اور رحمان اللہ گرباز 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزرابانی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔
سکندر رضا 41 ، رائن برل 39 اور تاریسائی مساکنڈا 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کریم جنت نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نجیب اللہ زدران کو میچ اور کریم جنت کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








