افغانستان پرمسلط طالبان رجیم کے5 سال، افغان عوام کا غاصب حکمرانوں کے خلاف غم وغصےکا اظہار

افغانستان پرمسلط طالبان رجیم کے5 سال مکمل ہو گئے ہیں تاہم افغان عوام کا غاصب رجیم کیخلاف شدید غم وغصےکا اظہار کر تے ہیں۔ افغان عوام نے قابض طالبان رجیم کے 5 سالہ دورکوافغانستان کی تباہی، بدحالی اوربربادی کا بدترین دورقرار دے دیا۔

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):افغانستان پرمسلط طالبان رجیم کے5 سال مکمل ہو گئے ہیں تاہم افغان عوام کا غاصب رجیم کیخلاف شدید غم وغصےکا اظہار کر تے ہیں۔ افغان عوام نے قابض طالبان رجیم کے 5 سالہ دورکوافغانستان کی تباہی، بدحالی اوربربادی کا بدترین دورقرار دے دیا۔

افغانستان کے مختلف شہروں سے شہریوں نے طالبان رجیم پرکڑی تنقید کرتے ہوئے وڈیو پیغامات جاری کئے ہیں۔ طالبان کے مرکز جلال آباد سےافغان شہری نے وڈ یو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 5 سالہ دور نے افغانستان 50 سال پیچھے دھکیل دیا ہے،افغان طالبان بھارت اوراسرائیل کےغلام ہیں اوران کا اقتداراب خاتمے کے قریب ہے۔

اسی طرح قندھارسے بھوک اوربیروزگاری سے تنگ افغان شہری نے افغان عوام سے طالبان رجیم کے خلاف باہر نکلنے کی اپیل کردی۔قندھار سے افغان شہری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اکیلے لڑنے کے بجائے سب مل کر طالبان کے خلاف نکلیں،طالبان نے ہمارا پورا ملک خراب کر دیا ہے۔واضح رہے کہ افغان شہریوں کے یہ وڈیو پیغامات طالبان رجیم کیخلاف عوامی بے چینی اور افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی و انسانی مسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔