اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):الائیڈ بینک لمٹڈ کے خالص منافع میں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اے بی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق کیلنڈر سال 2020 کی پہلی شماہی کے لئے بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی 8 ہزار 414 ملین روپے رہی تھی جبکہ رواں کیلنڈر سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے لئے الائیڈ بینک لمیٹڈ کا خالص منافع 8 …
الائیڈ بینک کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):الائیڈ بینک لمٹڈ کے خالص منافع میں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اے بی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق کیلنڈر سال 2020 کی پہلی شماہی کے لئے بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی 8 ہزار 414 ملین روپے رہی تھی جبکہ رواں کیلنڈر سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے لئے الائیڈ بینک لمیٹڈ کا خالص منافع 8 ہزار 762 ملین روپے تک بڑھ گیا۔
اس طرح سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں سال 2021 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران الائیڈ بینک لمیٹڈکے خالص منافع میں348 ملین روپے یعنی 4 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اے بی ایل کی فی حصص آمدن بھی 7.35 روپے کے مقابلہ میں7.65 روپےفی حصص تک بڑھ گئی۔








