امجد صابری کا قتل قومی سانحہ ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 23جون(اے پی پی) قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک انسان کا نہیں، ہماری ایک عظیم تہذیبی روایت کا قتل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امجد صابری قوالی کی میراث کے امین تھے اور اس کے فروغ میں …

اسلام آباد ۔ 23جون(اے پی پی) قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک انسان کا نہیں، ہماری ایک عظیم تہذیبی روایت کا قتل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امجد صابری قوالی کی میراث کے امین تھے اور اس کے فروغ میں بڑا کردار ادا کر رہے تھے۔ یہ ایک ایسے فنکار کا قتل ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی ہمت و توفیق سے نوازے۔

Leave a Reply