امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا لاس اینجلس ٹائمز کے ادارتی بورڈ کو انٹرویو

APP28-15 WASHINGTON: February 15 - Ambassador of Pakistan to US, Aizaz Ahmad Chaudhry hosting a select group of South Asia experts for an informal luncheon at the Embassy of Pakistan. APP

واشنگٹن ۔ 15 فروری (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو دہشت گردی ختم کرنے کے لئے مل کر کام کر نا چاہیئے اور دونوں ممالک کو ایسے امور پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے جو ان کو متحد کرنے والے ہیں ایسے امور پر توجہ نہیں دینا چاہیے جو اختلاف پیدا کر نے والے ہیں۔معروف امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے ادارتی بورڈ اور صحافیوں کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ پاک امریکا تعلقات ناقابل تلافی حد میں داخل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے 70 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کیا ہے اور مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔سفیر نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت اہم تعلق ہے ۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا کہ 70 سال تک، پاکستان اور امریکا نے ایک ساتھ کام کیا ہے.