امریکا کل واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا

امریکا نے کہا ہے کہ امریکا کل (جمعرات) کو واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔اردو نیوز کے مطابق سٹیٹ ڈئپارٹمنٹ کے عہدیدارنے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد معاہدے کی حوصلہ افزائی ہے۔

واشنگٹن۔22اپریل (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ امریکا کل (جمعرات) کو واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔اردو نیوز کے مطابق سٹیٹ ڈئپارٹمنٹ کے عہدیدارنے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد معاہدے کی حوصلہ افزائی ہے۔چند روز پیشتر لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی ثالثی میں معاہدہ ہوا تھا تاہم وہ کافی کمزور ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ہم دونوں حکومتوں کے درمیان نیک نیتی سے براہ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔