امریکا کی چار مشرقِ وسطیٰ ممالک کو اربوں ڈالر کے اسلحہ فروخت کی پیشکش

امریکا کی چار مشرقِ وسطیٰ ممالک کو اربوں ڈالر کے اسلحہ فروخت کی پیشکش

واشنگٹن۔2مئی (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے کانگریسی منظوری کے عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو 8.6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اسلحے کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔

شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اس مجوزہ پیکج میں جدید درست نشانہ بنانے والے ہتھیار (پریسیژن کِل ویپن سسٹمز)، فضائی اور میزائل دفاعی نظام کی بحالی کی خدمات، اور ایک مربوط جنگی کمانڈ سسٹم شامل ہیں۔

یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ماہرین کے مطابق اسلحہ کی اس مجوزہ فروخت سے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن اور سکیورٹی صورتحال مزید متاثر ہو سکتی ہے۔