امریکا کے یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے مسلمانوں کو بے چین اور مایوس کیا ہے،سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو قابض اسرائیلی انتظامیہ کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے تمام اسلامی ممالک کے عوام کو انتہائی بے چین اور مایوس کیا ہے ۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں قائد ایوان نے کہا کہ اس اعلان …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو قابض اسرائیلی انتظامیہ کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے تمام اسلامی ممالک کے عوام کو انتہائی بے چین اور مایوس کیا ہے ۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں قائد ایوان نے کہا کہ اس اعلان سے انصاف اور امن کی امیدوں کا خون ہوگا اور کشیدگی بڑھے گی جو مشرق وسطیٰ کے باہر دنیا کو بھی متاثر کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں عرب لیگ کی طرح اسلامی کانفرنس کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلایا جائے ۔

Leave a Reply