واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں بیروزگاری الاﺅنس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی شرح میں 43برسوں میں پہلی مرتبہ واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ محنت و افرادی قوت کی طرف سے جاری اعداد وشمار میں کہاگیاہے کہ یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیروزگاری الاﺅنس کیلئے درخواستوں میں 5000تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 43برسوں میں کم ترین شرح …
امریکہ میں بیروزگاری الاﺅنس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی شرح میں 43برسوں میں پہلی مرتبہ واضح کمی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں بیروزگاری الاﺅنس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی شرح میں 43برسوں میں پہلی مرتبہ واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ محنت و افرادی قوت کی طرف سے جاری اعداد وشمار میں کہاگیاہے کہ یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیروزگاری الاﺅنس کیلئے درخواستوں میں 5000تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 43برسوں میں کم ترین شرح ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اس دوران 2 لاکھ 49ہزار افراد نے اس الاﺅنس کیلئے درخواستیں جمع کروائی ۔ گزشتہ ہفتے ماہرین نے یہ شرح 2لاکھ 57ہزار رہنے کی پیش گوئی کی تھی ۔








