واشنگٹن۔ 21 دسمبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں ایک نئی سپیس فورس قائم کر دی۔ گزشتہ ستر برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی نئی فوجی سروس امریکی مسلح افواج میں متعارف کرائی گئی ہے۔ اس فورس کے قیام کے لیے2020ء کے 1.4 ٹریلین ڈالر کے سالانہ بجٹ میں رقوم پہلے ہی مختص کر دی گئی تھیں۔ اس فورس کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ …
امریکی صدر نے خلائی فوج قائم کر دی

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 21 دسمبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں ایک نئی سپیس فورس قائم کر دی۔ گزشتہ ستر برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی نئی فوجی سروس امریکی مسلح افواج میں متعارف کرائی گئی ہے۔ اس فورس کے قیام کے لیے2020ء کے 1.4 ٹریلین ڈالر کے سالانہ بجٹ میں رقوم پہلے ہی مختص کر دی گئی تھیں۔ اس فورس کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس ایکٹ پر دستخطوں کے ساتھ ہی اس خلائی فوج کے قیام کا حکم دے دیا گیا۔ ٹرمپ نے سپیس فورس کے قیام کا حکم ایسے وقت پر دیا جب گزشتہ بدھ کو ایوانِ نمائندگان نے امریکی صدر کے مواخذے کی ایک قرارداد منظور کر لی تھی۔







