امریکی صدر کا روسی ہم منصب کو جی 20 سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولایمیر پیوٹن کو بھی مدعو کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

واشنگٹن ۔24اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولایمیر پیوٹن کو بھی مدعو کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال باضابطہ دعوت نامے جاری نہیں کیے گئے، تاہم روس کو جی 20 کا رکن ہونے کے ناطے وزارتی اجلاسوں اور سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ روس کو جی 20 کے تمام اجلاسوں میں شرکت کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ امریکا ایک کامیاب اور نتیجہ خیز سربراہی اجلاس کے انعقاد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس 14 اور 15 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہرمیامی میں منعقد ہوگا۔