امریکی مسلح افواج نے صرف مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اگلے مالی سال میں ‘پیٹریاٹ’ اور ‘تھاڈ’ ایئر ڈیفنس اور میزائل سسٹمز کی خریداری میں بڑے پیمانے پراضافے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی مسلح افواج نے ‘پیٹریاٹ’ اور ‘تھاڈ’ سسٹمز کی خریداری میں چار گنا اضافہ کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔22اپریل (اے پی پی):امریکی مسلح افواج نے صرف مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اگلے مالی سال میں ‘پیٹریاٹ’ اور ‘تھاڈ’ ایئر ڈیفنس اور میزائل سسٹمز کی خریداری میں بڑے پیمانے پراضافے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق پینٹاگان میں پریس کانفرنس کے دوران جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے بجٹ آفس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن وٹنی نے مالی سال2027ء میں ان سسٹمز کی خریداری کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ارادے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خریداری امریکی سٹاک اور ہماری صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ہے۔








