وینزویلا کے وزیر تعلیم ہیکٹر روڈریگیز نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ملک کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔شنہوا کے مطابق ریاست موناگاس میں منعقدہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم سب ان پابندیوں کا شکار رہے ہیں”۔
امریکی پابندیوں سے وینزویلا کے عوام متاثر، وزیر تعلیم کا دعویٰ

مزید خبریں
کراکس ۔24اپریل (اے پی پی):وینزویلا کے وزیر تعلیم ہیکٹر روڈریگیز نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ملک کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔شنہوا کے مطابق ریاست موناگاس میں منعقدہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم سب ان پابندیوں کا شکار رہے ہیں”۔ یہ ریلی قائم مقام صدرڈیلسی روڈریگزکی جانب سے شروع کی گئی "گریٹ نیشنل پیلگرمیج” مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد پابندیوں کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے آواز اٹھانا ہے۔
ہیکٹر روڈریگیز کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی اکثریت بے مقصد محاذ آرائی کو جاری نہیں رکھنا چاہتی اور ملک کے تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو پابندیوں کے خاتمے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیل کے شعبے پر عائد پابندیوں نے خام تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم وینزویلا کے عوام کی صلاحیت اور جدوجہد نے مشکل حالات پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر تعلیم کے مطابق ملک اس مرحلے سے آگے نکل چکا ہے جہاں اشیائے ضروریہ کی قلت اور آمدنی میں شدید کمی کا سامنا تھا۔واضح رہے کہ گریٹ نیشنل پیلگرمیج” مہم کا آغاز 19 اپریل کو ہوا تھا اور یہ یکم مئی کو دارالحکومت کاراکاس میں ایک بڑے اجتماع کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے بعض مالیاتی پابندیوں میں نرمی بھی کی گئی ہے، تاہم مکمل خاتمے کا مطالبہ تاحال برقرار ہے۔








