اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے کراچی میں جِم جلد دوبارہ کھلیں گے، محفوظ رہیں اور ویکسین لگوائیں۔ جمعرات کو سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایکسرسائز کرنے کی تصویر شیئر کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث جِم بند ہونے سے قبل انہوں نے آخری بار جم میں ایکسرسائز کی۔ اپنے پیغام میں …
امید ہے کراچی میں جِم جلد دوبارہ کھلیں گے،وسیم اکرم

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے کراچی میں جِم جلد دوبارہ کھلیں گے، محفوظ رہیں اور ویکسین لگوائیں۔ جمعرات کو سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایکسرسائز کرنے کی تصویر شیئر کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث جِم بند ہونے سے قبل انہوں نے آخری بار جم میں ایکسرسائز کی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوگ محفوظ رہیں اور ویکسین لگوائیں۔ وسیم اکرم کی پوسٹ پر مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریف کی ۔ واضح رہے وسیم اکرم اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔








