کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی شرح مبادلہ گذشتہ روز کی سطح 104.90 روپے سے بڑھ کر 108.25 روپے ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگرچہ تمام معاشی اظہاریے حوصلہ افزا تصویر پیش کررہے ہیں جیسے گذشتہ …
انٹربینک میں پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں 3.1 فیصد کی تبدیلی
کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی شرح مبادلہ گذشتہ روز کی سطح 104.90 روپے سے بڑھ کر 108.25 روپے ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگرچہ تمام معاشی اظہاریے حوصلہ افزا تصویر پیش کررہے ہیں جیسے گذشتہ دس برسوں میں بلند ترین جی ڈی پی نمو، سرمایہ کاری میں اضافہ، نجی شعبے کو قرضے کی فراہمی میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی تاہم کچھ عرصے سے بیرونی کھاتے کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔ چنانچہ مارکیٹ میں ایکسچینج ریٹ میں بھی تبدیلی ہوئی ہے اور اسٹیٹ بینک کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں یہ کمی بیرونی کھاتے میں ابھرتے ہوئے عدم توازن کا تدارک اور ملک میں ترقی کے امکانات کو مستحکم کرے گی۔ اسٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی مبادیات سے بڑی حد تک ہم آہنگ ہے۔ اسٹیٹ بینک زر مبادلہ منڈیوں کے حالات کا بغور جائزہ لیتا رہے گا اور مالی منڈیوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔









