اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر ریجنل نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) ہفتے سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا، نامور پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 26 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی …
انٹرریجنل نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا، نامور پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر ریجنل نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) ہفتے سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا، نامور پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 26 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیوز، پشاور اور فاٹا شامل ہیں، حسن علی، محمد عرفان اور شعیب ملک 17 نومبر تک اسلام آباد کی طرف سے کھیلیں گے اس کے بعد وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے جائیں گے۔ ایونٹ کے ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائیں گے اور ٹاپ فور ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز 25 نومبر جبکہ فائنل 26 نومبر کو شیڈول ہے، ابتدائی روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کراچی وائٹس کا مقابلہ فیصل آباد اور لاہور وائٹس کا مقابلہ لاہور بلیوز سے ہو گا۔








