اسلام آباد ۔ 09نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس سے ملک کا امیج بہتر ہوگا، کھیلوں کے فروغ کےلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور …
انٹرنیشنل ایونٹس سے ملک کا امیج بہتر ہوگا ،وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس سے ملک کا امیج بہتر ہوگا، کھیلوں کے فروغ کےلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے پر ہمارے جوانوں کا خون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شاندارکارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو غیر ملکی تربیت کےلئے بھیجا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کیس عدالت میں ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔ فیفا کے چارٹر کی عزت کرتے ہیں اور عدالتی فیصلے سے کھیلوں کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے کھیل میں فٹ بالروں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں فٹ بال کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کروایا جائے گا اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران بات کی تھی۔








