انڈر18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ،پنجاب 1، پنجاب4،کے پی کے1 وپاک کسٹم فاتح
انڈر18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ،پنجاب 1، پنجاب4،کے پی کے1 وپاک کسٹم فاتح

مزید خبریں
لاہور۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے روز چار دلچسپ میچز کھیلے گئے، جن میں مختلف ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پہلے میچ میں پنجاب 1 نے سندھ 2 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے شکست دے دی۔ پنجاب 1 کی جانب سے محمد علی نے تین، امن حسان نے دو جبکہ احسن اور مومل نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
دوسرے میچ میں پنجاب 4 نے گلگت بلتستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-13 سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے محمد عثمان نے تین، ارسلان، علی اکبر اور نعمان نے دو دو جبکہ زونیر، حسن، احمد اور حامد نے ایک ایک گول کیا۔تیسرے میچ میں کے پی کے 1 نے بلوچستان کو 1-5 سے ہرایا۔ کے پی کے 1 کی جانب سے موزن اور شرجیل نے دو دو جبکہ عزیر نے ایک گول اسکور کیا، جبکہ بلوچستان کی طرف سے واحد گول محمد عون نے کیا۔چوتھے میچ میں پاک کسٹم نے کے پی کے 2 کو 2-6 سے شکست دی۔
پاک کسٹم کے آسام حیدر اور حسین نے دو دو جبکہ عبداللہ اور حسنین نے ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ کے پی کے 2 کی جانب سے سدیس اور مزمل نے ایک ایک گول کیا۔میچز کے دوران پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے اراکین، چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد جنید، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد، امپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ، کوآرڈینیٹر خاور جاوید اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ سمیت آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔یہ ایونٹ19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں۔








