اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):جولائی 2021 کے دوران انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی تیارکردہ گاڑیوں کی فروخت میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس دوران فروخت کا حجم 6715 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2020 میں آئی ایم سی کی فروخت کا حجم 4043 یونٹس رہاتھا۔ اس طرح جولائی 2020 کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے دوران انڈس موٹر …
انڈس موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں جولائی کے دوران 66 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):جولائی 2021 کے دوران انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی تیارکردہ گاڑیوں کی فروخت میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس دوران فروخت کا حجم 6715 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2020 میں آئی ایم سی کی فروخت کا حجم 4043 یونٹس رہاتھا۔
اس طرح جولائی 2020 کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے دوران انڈس موٹر کمپنی کی سیلز میں 2672 یونٹس یعنی 66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








