انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پونے ۔ 28 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ آئی پی ایل میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے 34 ویں میچ میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیا پونے میں کھیلا جائیگاجبکہ لیگ کا 35 واں اور ہفتہ کا …

پونے ۔ 28 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ آئی پی ایل میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے 34 ویں میچ میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیا پونے میں کھیلا جائیگاجبکہ لیگ کا 35 واں اور ہفتہ کا دوسرا میچ گجرات لائنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا جائیگا۔ یگا ایونٹ میں (کل) اتوار کو بھی دو میچ کھیلے جائینگے۔ لیگ میں اتوار کو پہلا میچ کنگز الیون پنجاب اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیموں کے درمیان موہالی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ سن رائزرز حیدر آباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان حیدر آبادمیں کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 21 مئی کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply