انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔4اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل بروز (ہفتہ کو)مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ایورٹن اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ کرسٹل پیلس اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام …

لندن۔4اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل بروز (ہفتہ کو)مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ایورٹن اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ کرسٹل پیلس اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایپسوچ ٹائون اوروولور ہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ 5اپریل بروز ہفتہ کا پانچواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔