لندن۔7اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 11اپریل کو مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ آرسنل اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 11اپریل کو مزید 4میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔7اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 11اپریل کو مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ آرسنل اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا جبکہ 11اپریل بروز ہفتہ کا چوتھا اور آخری میچ لیورپول اور فلہم کے درمیان این فیلڈ، لیورپول، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔








