لندن ۔ 26 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے 31 جولائی تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نوٹنگھم ٹیسٹ میں پروٹیز نے عمدہ کم بیک کیا اور …
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (جمعرات سے) سے شروع ہوگا
لندن ۔ 26 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے 31 جولائی تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نوٹنگھم ٹیسٹ میں پروٹیز نے عمدہ کم بیک کیا اور 340 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔









