لیڈز ۔ 21 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست …
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ 25 اگست سے شروع ہوگا
لیڈز ۔ 21 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 16 ستمبر کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو مانچسٹر، دوسرا 21 ستمبر کو نوٹنگھم، تیسرا 24 ستمبر کو برسٹول، چوتھا 27 ستمبر کو لندن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 29 ستمبر کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔









