انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 514 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی،

برمنگھم ۔ 19 اگست (اے پی پی) ایلسٹرکک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، انگلش ٹیم نے 514 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، کک 243 رنز بنا کر نمایاں رہے، روسٹن چیس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں کالی آندھی نے دوسرے …

برمنگھم ۔ 19 اگست (اے پی پی) ایلسٹرکک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، انگلش ٹیم نے 514 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، کک 243 رنز بنا کر نمایاں رہے، روسٹن چیس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں کالی آندھی نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 44 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 470 رنز درکار ہیں، کائل ہوپ 25 اور کیرن پاویل 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی

Leave a Reply