انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس پی ایس ایل کیلئے ٹیم جوائن کر چکے ہیں ،پشاور زلمی

پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن کیلئے ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور اب باقاعدہ طور پر سکواڈ کا حصہ ہیں۔

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن کیلئے ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور اب باقاعدہ طور پر سکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم ترجمان کے مطابق وہ آج کے میچ سے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔پلیئرز آکشن کے دوران جیمز ونس کو پشاور زلمی میں شامل کیا گیا تھا تاہم ٹورنامنٹ کے آغاز میں ان کی عدم دستیابی کے باعث بنگلہ دیش کے تنزید حسن کو بطور متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

اب تنزید حسن قومی ذمہ داریوں کے لیے واپس جا چکے ہیں جبکہ جیمز ونس ٹیم کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم کو بیٹنگ لائن میں مزید مضبوطی حاصل ہونے کی توقع ہے۔