انگلینڈ کے کیمرون نوری کی مونٹی کارلو ماسٹرز میں شاندار واپسی

مونٹی کارلو۔6اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری نے مونٹی کارلو ماسٹرز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2019 کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق 30 سالہ برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری نے سربیا کے کھلاڑی میومیر کیچمانووچ کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-4 اور 6-7(0-7)سے شکست دی۔میچ کے آغاز میں کیمرو ن نوری …

مونٹی کارلو۔6اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری نے مونٹی کارلو ماسٹرز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2019 کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق 30 سالہ برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری نے سربیا کے کھلاڑی میومیر کیچمانووچ کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-4 اور 6-7(0-7)سے شکست دی۔میچ کے آغاز میں کیمرو ن نوری نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ باآسانی اپنے نام کیا، تاہم دوسرے سیٹ میں ان کی کارکردگی میں کمی آئی اور وہ تین مرتبہ اپنی سروس برقرار نہ رکھ سکے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیچمانووچ نے مقابلہ برابر کر دیا۔فیصلہ کن سیٹ میں مقابلہ انتہائی دلچسپ ہو گیا۔

نوری جب 4-5 کی برتری کے ساتھ میچ جیتنے کے قریب تھے تو ان کی سروس بریک ہو گئی، تاہم ٹائی بریک میں انہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی میومیر کیچمانووچ کو کوئی موقع نہ دیا اور 0-7سے کامیابی سمیٹ لی۔عالمی درجہ بندی میں 24ویں نمبر پر موجود کیمرون نوری حال ہی میں جیک ڈریپر کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ برطانیہ کے نمبر ون کھلاڑی بنے ہیں، اب اپنے آئندہ مرحلے میں آسٹریلیا کے عالمی نمبر چھ ایلکس ڈی مینور کا سامنا کریں گے۔یہ کامیابی کیمرون نوری کے لئے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے اور کلے کورٹ سیزن میں ان کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔