لاہور۔3اپریل (اے پی پی):کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹیم نے کوشش کی کہ گیم پلان کو سادہ رکھا جائے اور جن چیزوں میں مہارت رکھتے ہیں انہیں میدان میں لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوپنرز سمیر منہاس اور ڈیون کانوے نے پاور پلے میں ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا جس سے باقی بیٹنگ لائن پر دبائو کم ہوا۔شاداب خان نے سمیر منہاس کی بیٹنگ کو …
اوپنرز سمیر منہاس وڈیون کانوے نے پاور پلے میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، شاداب خان
لاہور۔3اپریل (اے پی پی):کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹیم نے کوشش کی کہ گیم پلان کو سادہ رکھا جائے اور جن چیزوں میں مہارت رکھتے ہیں انہیں میدان میں لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوپنرز سمیر منہاس اور ڈیون کانوے نے پاور پلے میں ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا جس سے باقی بیٹنگ لائن پر دبائو کم ہوا۔شاداب خان نے سمیر منہاس کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل کریڈٹ دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اننگز کھیلی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 سطح پر ہی سمیر کا ٹیلنٹ سب کے سامنے آ چکا تھا اور آج انہوں نے اسی صلاحیت کو ثابت کیا۔ شاداب نے اعتراف کیا کہ جتنا اچھا سمیر کھیلے اتنا وہ خود نہیں کھیل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلسل سمیر کو پیغام دے رہے تھے کہ وہ لمبی اننگز کھیلیں جبکہ رن ریٹ کو وہ خود سنبھال لیں گے۔ شاداب نے کہاکہ جب سمیر مشکل میں ہوتے تو وہ بائونڈری لگا دیتے اور جب وہ خود دبائو میں آتے تو سمیر ذمہ داری اٹھا لیتے۔شاداب خان نے کہا کہ ٹورنامنٹس میں ٹیم جہاں ضرورت محسوس کرتی ہے وہاں کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ اس فارمیٹ میں اچھے دن کم آتے ہیں، اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ جب موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔









