میڈرڈ۔5ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔25 سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز کی یہ ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ اپنے نام …
آسٹریلیا کے سائیکلسٹ کیڈن گرووزنے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا
میڈرڈ۔5ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔25 سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز کی یہ ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ اپنے نام کیا ۔
جمہوریہ چیک کے سائیکلسٹ پائول بٹنرنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری،بیلجیئم کے سائیکل وٹو بریٹ نے تیسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ پاؤ میکیل نے چوتھی جبکہ نیوزی لینڈ کے سائیکل سوار کوربن سٹرانگ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ آرنیورو سے سینٹینڈر تک درمیانی پہاڑی ٹریک پر 141.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 25 سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
جمہوریہ چیک کے سائیکلسٹ پائول بٹنرنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری،بیلجیئم کے سائیکل وٹو بریٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔









