اکادمی ادبیات کے چیئر مین محمد قاسم بگھیو سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں اکادمی ادبیات پاکستان کی کارگردگی اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی ادب کو بھارت میں فروغ کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئر مین اکادمی …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین
ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں اکادمی ادبیات پاکستان کی کارگردگی اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی ادب کو بھارت میں فروغ کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئر مین اکادمی ادبیات نے کہا کہ پاکستانی ادب کو بیرون ملک فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی ادب اور ادیب وہاں متعارف ہو سکیں۔ چیئر مین اکادمی نے سہیل محمود کو بتایا کہ اکادمی ادبیات پاکستان افسانوں اور شاعری کے انتخاب ( 1947ءسے تاحال) شائع کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سہ ماہی ”ادبیات“، ”ادبیاتِ اطفال“، ششماہی ”پاکستانی لٹریچر“ اور ”پاکستانی ادب کے معمار“ جیسی اہم کتابیں اکادمی نے شائع کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان کا نظم و نثر پر مشتمل سالانہ انتخاب بھی ایک اہم سلسلہ ہے جسے پاکستانی قارئین نے بے حد سراہا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی ارود ادب کو بھارت میں متعارف کرایا جائے۔

Leave a Reply