اگست میں برآمدات کا حجم 43 فیصد اضافے کے ساتھ 2.257 بلین ڈالر ہو گیا ، عبدالرزاق دائود کا ٹویٹ

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہماری برآمدات کا حجم اگست 2020 میں 1.584 بلین ڈالر کے مقابلے میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ اگست 2021 میں 2.257 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگست 2021 کے لیے ماہانہ برآمدی ہدف 2.4 بلین …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہماری برآمدات کا حجم اگست 2020 میں 1.584 بلین ڈالر کے مقابلے میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ اگست 2021 میں 2.257 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگست 2021 کے لیے ماہانہ برآمدی ہدف 2.4 بلین ڈالر تھا جبکہ حقیقی برآمدات اس سے 143 ملین ڈالر کم رہیں۔انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اپنی برآمدات کو مارکیٹ کرنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کریں تاکہ مقررہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔