اگست 2021میں سیمنٹ کی فروخت میں 22.77فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):اگست 2021میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت اگست 2020کے مقابلے میں 22.77فیصد اضافہ سے 4.336ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں سیمنٹ کی فروخت 3.531 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2021میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36فیصد اضافہ سے3.814 ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.805 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔سیمنٹ کی طلب میں …

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):اگست 2021میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت اگست 2020کے مقابلے میں 22.77فیصد اضافہ سے 4.336ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں سیمنٹ کی فروخت 3.531 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2021میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36فیصد اضافہ سے3.814 ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.805 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔سیمنٹ کی طلب میں اضافہ کا رجحان پورے ملک میں دیکھا گیا۔

سدرن ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 124فیصد اضافہ سے 6لاکھ 73ہزار572ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں سدرن ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 3لاکھ 750ٹن رہی تھی۔ نارتھ ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 25.42فیصد اضافہ سے 3.141ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020میں نارتھ ریجن میں سیمنٹ کی فروخت4 2.50ملین ٹن رہی تھی۔

جولائی تا اگست 2021میں نارتھ زون میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 6.033ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ہونیو الی 5.939ملین ٹن کی فروخت سے 1.57فیصد زائد رہی۔سدرن ریجن میں جولائی تا اگست 2021سیمنٹ کی مقامی فروخت.01 50فیصد اضافہ سے 1.228ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 8لاکھ18ہزار 600ٹن رہی تھی۔