اہم ایشین مارکیٹس،خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو۔15جولائی (اے پی پی):اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی،اس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز سے ربڑ کی طلب کم ہونے کا امکان ہے۔ جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں وقفے سے قبل خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 4.2 ین یعنی 2 فیصد گرکر 209.6 ین یعنی 1.9 ڈالر فی کلوگرام طے پائے۔شنھگائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر …

ٹوکیو۔15جولائی (اے پی پی):اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی،اس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز سے ربڑ کی طلب کم ہونے کا امکان ہے۔

جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں وقفے سے قبل خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 4.2 ین یعنی 2 فیصد گرکر 209.6 ین یعنی 1.9 ڈالر فی کلوگرام طے پائے۔شنھگائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 85 یوان یعنی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 13180 یوان یعنی 2035 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 161.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔