اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات …
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات، صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی ۔بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز)نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال گرین ٹوورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا ۔پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹوورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کےلئے مسلسل کوشاں ہیں۔








