ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی آوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد جرائم بارے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی آوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں تمام افسران کی کارکردگی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان ، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، جرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پولیس سٹیشنز میں خصوصی پروٹوکول کے تحت سروس ڈیلیوری، اور جدید پولیسنگ کے معیار کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔








