"ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر نے قومی اتھلیٹکس چیمپئن کنول خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کھیلوں کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔”
ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر کی قومی چیمپئن کنول خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل( ر)محمد اکرم ساہی، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل کرنل (ر)شاہجہان میر، ویمن ونگ کی صدر میڈم شاہدہ خانم اور سیکرٹری عابدہ تنویر نے پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والی اتھلیٹکس کی قومی چیمپئن اور نیشنل ریکارڈ ہولڈر کنول خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








