ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے مساتسو گواساکاوا کو متفقہ طور پر بینک کا نیا صدر منتخب کر لیا

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے مساتسو گواساکاوا کو متفقہ طور پر بینک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ مساتسوا گواساکاوا کی عمر 61 برس ہے جو اس وقت جاپان کے وزیراعظم کے خصوصی مشیر اور وزیر خزانہ بھی ہیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے 10ویں صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں 17 جنوری 2020ءکو سنبھالیں …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے مساتسو گواساکاوا کو متفقہ طور پر بینک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ مساتسوا گواساکاوا کی عمر 61 برس ہے جو اس وقت جاپان کے وزیراعظم کے خصوصی مشیر اور وزیر خزانہ بھی ہیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے 10ویں صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں 17 جنوری 2020ءکو سنبھالیں گے۔ وہ اپنے پیشرو ایشیائی ترقیاتی بینک کے موجودہ صدر تاکی ہیکو نکاﺅ کی جگہ لیں گے جو 16 جنوری 2020ءسے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اے ڈی بی کے بیان کے مطابق مساتسوا گواساکاوا اپنے پیشرو کی مدت پوری ہونے سے قبل ذمہ داریاں سنبھالیں گے جن کی مدت 23 نومبر 2021ءپوری ہونا تھی۔ کوریا کے نائب وزیراعظم، وزیر معیشت و خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نے ہانگ نامکی نے کہا کہ مساتسوا گواساکاوا بین الاقوامی مالیاتی اور ترقیاتی شعبوں میں وسیع اور متنوع تجربہ کے حامل ہیں جو ایشیائی ترقیاتی بینک کی بہتر طور پر خدمت کے ذریعے بینک کو خوشحال، خصوصی، قابل مزاحم اور پائیدار ایشیاءو بحرالکاہل وژن کے مطابق عمل پیرا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کا بورڈ آف گورنرز مساتسوا گواساکاوا کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔ چار دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران مساتسوا گواساکاوا جاپان کی وزارت خزانہ میں سینئر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں نائب وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی امور کا منصب بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس دوران ترقیاتی پالیسی، زرمبادلہ کی منڈیوں اور بین الاقوامی ٹیکس پالیسی میں متنوع پیشہ ور تجربہ حاصل کیا ہے۔ وہ جاپان کے شہر فوکوکا میں ہونے والے جی۔ٹونٹی 2019ءاوساکا سربراہ اجلاس اور جی۔ٹونٹی کے وزرائے خزانہ اجلاس اور سنٹرل بینک کے گورنرز کے اجلاس میں بطور نائب وزیر خزانہ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مزید برآں عالمی مالیاتی بحران کے فوراً بعد انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم تارو آسو کے ایگزیکٹو معاون کی حیثیت سے پہلی جی۔ٹونٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ مساتسوا گواساکاوا اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے ساتھ متواتر مصروف عمل رہے۔ اس کے علاوہ 2011ءسے 2016ءتک مالی امور سے متعلق کمیٹی کے سربراہ بھی رہے۔ مساتسوا گواساکاوا نے 2012ءسے 2015ءتک ٹوکیو یونیورسٹی میں اور سائتامہ یونیورسٹی میں 2006ءسے 2009ءتک وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1981ءمیں ٹوکیو یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری اور 1985ءمیں پرنسٹن یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک خوشحال، خصوصی، قابل مزاحم اور پائیدار ایشیاءو بحرالکاہل وژن کے حصول اور غربت کے خاتمہ کی انتہائی کوششوں کےلئے پرعزم ہے۔ 2018ءمیں بینک نے 21.6 ارب ڈالر کے نئے قرضوں اور گرانٹس کے اجراءکا عزم کر رکھا ہے۔

مزید خبریں