اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈکے تعاون سے ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں جاری ہے ، پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں تین کھلاڑی حصہ لے رہے …
ایشین انڈور گیمز کی تیاری، قومی سنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈکے تعاون سے ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں جاری ہے ، پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں تین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں اسد اقبال، محمد سجاد اور محمد بلال شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا چار رکنی دستہ 17 ستمبر کو اشک آباد ، ترکمانستان رووانہ ہوگی، دستہ تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہوگا، کھلاڑیوں میں اسد اقبال، محمد سجاد اور محمد بلال شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالمگیر شیخ انجام دیں گے، ایشین انڈور گیمز میں سنوکر کا ایونٹ 19 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں 30 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے، اس کے علاوہ تین ریفریز بھی جن میں نوید کباڈیہ ، شبیر حسین اور محمد عقیل بھی اشک آباد جائیں گے








