ٹوکیو ۔ 15 مئی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے باعث علاقے کی کشیدہ سیاسی صورتحال ہے۔ٹوکیو میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 113.33 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 113.43 ین فی ڈالر ہو گئی۔ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی کمی ہوئی جو ایک روز …
ایشین مارکیٹس میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ
ٹوکیو ۔ 15 مئی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے باعث علاقے کی کشیدہ سیاسی صورتحال ہے۔ٹوکیو میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 113.33 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 113.43 ین فی ڈالر ہو گئی۔ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی کمی ہوئی جو ایک روز قبل کی شرح 1.0931 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.0923 ڈالر فی یورو پر آ گئی۔ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جو پچھلے روز کی شرح 1.2884 ڈالر فی پاﺅنڈ سے سے بڑھ کر 1.2887 ڈالر فی پاﺅنڈ رہی۔









