ایشین گیمز 2018ئ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے ایک جامع پلان ترتیب دےدیا

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز 2018ءکےلئے قومی کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے ایک جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایشین گیمز آئندہ سال 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں جکارتہ اور پلیم بینگ میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کی میزبانی انڈونیشیا کے دو شہر کررہے …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز 2018ءکےلئے قومی کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے ایک جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایشین گیمز آئندہ سال 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں جکارتہ اور پلیم بینگ میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کی میزبانی انڈونیشیا کے دو شہر کررہے ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب جکارتہ میں ہو گی ۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان جن مقابلوں میں حصہ لے گا ان میں آرچری، اتھلیکٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بیس بال، باﺅلنگ، باکسنگ، برج، سائیکلنگ، ای سپاٹس، فینسنگ، ہاکی، فٹ بال، گالف، جمناسٹک، جوڈو کبڈی، کراٹے، مارشل آرٹ، مکینکل سپورٹس، تیراکی، رگبی، سیلنگ، شوٹنگ، سپورٹس کلائمنگ، سکواش ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکو آنڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply