ایف بی آر نے پینل پر وکلا اور قانونی مشیروں کی تعیناتی کی پالیسی منظور کر لی

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پینل پر وکلا اور قانونی مشیروں کی تعیناتی کی پالیسی منظور کر لی ہے۔ترجمان ایف بی آرنے منگل کویہاں بتایا کہ 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کے باعث ایف بی آر کو لیگل ایڈوائزرز اور وکلا کی تعیناتی کے اختیارات کے بعد ایف بی آر نے لیگل ایڈوائزرز اور پینل پر وکلا کی تعیناتی کی پالیسی …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پینل پر وکلا اور قانونی مشیروں کی تعیناتی کی پالیسی منظور کر لی ہے۔ترجمان ایف بی آرنے منگل کویہاں بتایا کہ 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کے باعث ایف بی آر کو لیگل ایڈوائزرز اور وکلا کی تعیناتی کے اختیارات کے بعد ایف بی آر نے لیگل ایڈوائزرز اور پینل پر وکلا کی تعیناتی کی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ پالیسی کی منظوری بورڈ ان کونسل کے 25 ستمبر کو ہونے والے چھٹے اجلاس میں دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پالیسی میں وکل اور لیگل ایڈوائزرز کی اہلیت، تجربہ اور طریقہ انتخاب کے بارے میں تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت وکلا اور لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتی بذریعہ اشتہار میرٹ پر ہو گی۔ پالیسی میں کارگردگی ، ضابطہ اخلاق اور ایف بی آر کے پینل سے ڈی نوٹیفائی ہونے سے متعلق بھی وضاحت درج ہے۔