ایف پی سی سی آئی اورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان کے درمیان دوشنبہ میں ایم او یو پردستخط

دوشنبے۔17ستمبر (اے پی پی):فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے دوشنبہ میں ایم او یو پردستخط کئے گئے۔ جاری بیان کے مطابق دوشنبے میں چوتھی پاکستان تاجکستان بزنس کونسل اجلاس میں ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ ، چیئرمین چیمبرآ ف کامرس …

دوشنبے۔17ستمبر (اے پی پی):فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے دوشنبہ میں ایم او یو پردستخط کئے گئے۔

جاری بیان کے مطابق دوشنبے میں چوتھی پاکستان تاجکستان بزنس کونسل اجلاس میں ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ ، چیئرمین چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان نے باہمی تجارت بڑھانے،سرمایہ کاری کے فروغ،دونوں ممالک کے بزنس کمیونٹی کاروبار کے مواقع پیدا کرکے آگاہ کرنے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لئے کانفرنس کے انعقاد کا تسلسل جاری رکھنے، دونوں ممالک کے کمپنیوں کو مشترکہ پراجیکٹ پر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرنے کے پاکستان تاجکستان بزنس کونسل کو مزید فعال کرنے کے لئے ایم او یو سائن کرلی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالزارق دائود، ایف پی سی سی آئی نائب صدر چوہدری محمد سلیم بھلر، کوآرڈینیٹر مرزاعبدالرحمان، کوآرڈینیٹرقربان علی خان سمیت پاکستان کے سفیر برائے تاجکستان موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایف پی سی سی آئی وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دوشنبے گیاہے جہاں پر چوتھی پاکستان تاجکستان بزنس کونسل کانفرس تھی جس میں دونوں ممالک کے چیمبرزآ ف کامرس کے ہیڈ نے ایم او یو دستخط کی۔ ایم یواو سے دوبرادرممالک کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے کے ساتھ پاکستان تاجکستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں میں نئی منڈیاں بھی مل جائے گی۔