ایکواڈور کے ساحلی شہر مچالا کے علاقے پورٹو بولیوار میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ایکواڈور میں مسلح افراد کا حملہ، 5 افراد ہلاک

مزید خبریں
کویٹو۔27اپریل (اے پی پی):ایکواڈور کے ساحلی شہر مچالا کے علاقے پورٹو بولیوار میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں کا روپ دھار کر ایک گھر کے باہر موجود افراد کے پاس پہنچے اور جعلی کارروائی کا بہانہ بنا کر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔جائے وقوعہ سے قریبی اور دور مار ہتھیاروں کے تقریباً 30 خول برآمد کیے گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی عمریں 26 سے 63 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








