اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل 7 جون کو کھیلا جائے گا

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2025-26 کا فائنل 7 جون بروز اتوار قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور۔3جون (اے پی پی):اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2025-26 کا فائنل 7 جون بروز اتوار قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹائٹل کے حصول کے لیے کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے 7 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے والے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔17 مارچ کو کھیلے گئے سیمی فائنلز میں کراچی ریجن وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ایبٹ آباد اور لاہور وائٹس کے درمیان سیمی فائنل پہلی اننگز کے اختتام کے بعد بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ایبٹ آباد نے گروپ مرحلے میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور اب وہ ٹائٹل کے لیے کراچی ریجن وائٹس کا مقابلہ کرے گی۔