کیلیفورنیا۔9مارچ (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار و ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ای ایس پی این کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں …
اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز ،سیکنڈ سیڈڈ جینک سنراور الیگزینڈر زویروف ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل
کیلیفورنیا۔9مارچ (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار و ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ای ایس پی این کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں تیسرے رائونڈ میں کینیڈین حریف ڈینس شاپووالوف کو شکست دی جبکہ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں میزبان حریف برینڈن ناکشیما کو سخت مقابلے کے بعد ہر اکر ٹاپ 16 رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔
پیر کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں 24سالہ اٹلی کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنرنے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف ڈینس شاپووالوف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے میزبان حریف برینڈن ناکشیما کوسخت مقابلے کے بعد 6-7(2-7)،7-5 اور 4-6سے مات دے کر تیسری رکاوٹ عبور کرلی۔









