اے ڈی سی کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے انتظامی امور سے متعلق اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مانسہرہ سہیل احمد کی زیر صدارت آئندہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے انتظامی امور کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

مانسہرہ۔ 23 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مانسہرہ سہیل احمد کی زیر صدارت آئندہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے انتظامی امور کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے مطابق اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران امن و امان، پولنگ کے انتظامات، ٹرانسپورٹ، بین المحکمہ رابطہ، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سہیل احمد نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انتخابات کے پُرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور تمام ادارے باہمی رابطہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔