بابراعظم نے تیز ترین 13 سنچریاں بنا کر دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

سنچورین۔2اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 13 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، بابر نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 13ویں سنچری مکمل کرکے دور حاضر کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ تیز ترین 13 سنچریاں بنانے والے …

سنچورین۔2اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 13 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، بابر نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 13ویں سنچری مکمل کرکے دور حاضر کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ تیز ترین 13 سنچریاں بنانے والے دنیا کے بڑے بلے بازوںہاشم آملہ، ڈیوڈ وارنر، کوہلی اور ڈی کوک سے آگے نکل گئے ہیں۔ بابراعظم نے76 اننگز میں13 سنچریاں بنائیں جب کہ ہاشم آملہ نے 83، ویرات کوہلی نے 86، ڈی کوک نے 86 اور ڈیوڈ وارنر نے91 اننگز میں سنگ میل عبور کیا۔