باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ دو ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام سٹیفن ڈی مستورانے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ دو ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹیفن ڈی مستورا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کو خود ذاتی طور پر …

اقوام متحدہ ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام سٹیفن ڈی مستورانے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ دو ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹیفن ڈی مستورا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کو خود ذاتی طور پر شہر سے باہر لے جانے کے لیے تیار ہیں اگر اس سے لڑائی رکتی ہے۔انھوں نے شامی حکومت اور روس سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ شدت پسندوں کو نکالنے کے لیے شہر کو تباہ نہ کریں۔فوجیوں نے گذشتہ ایک ماہ سے مغربی علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے جہاں دو لاکھ 75 ہزار افراد آباد ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply