اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت کی شرح بڑھا کر 17,500 روپے ماہانہ کی جا رہی ہے۔منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سول اور …
بجٹ میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت کی شرح بڑھا کر 17,500 روپے ماہانہ کی جا رہی ہے۔منگل کو یہاں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سول اور افواج پاکستان کے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 2017ءکے بی پی ایس کے مطابق جاری بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس دیا جائے گا جبکہ گریڈ 17 سے 20 تک کے سول ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس دیا جائے گا اور گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا کیونکہ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی خاطر یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام سول اور فوجی پنشنرز کی خالص پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ معذور ملازمین کا خصوصی کنوینس الاﺅنس ایک ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 2 ہزار روپے ماہانہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرائ، وزراءمملکت، پارلیمانی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے ساتھ کام کرنے والے سپیشل پرائیویٹ سیکرٹری، پرائیویٹ سیکرٹری اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی سپیشل تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔









